ترکی، بودرم میں تارکین وطن کی بوٹ غرقاب ہونے سے دو مسافر ہلاک

سمندر سے زندہ بچائے جانے والے بیس افراد کو  بودرم کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج لے لیے گیا تا ہم ان میں سے 2 تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے

1073222
ترکی، بودرم میں تارکین وطن کی بوٹ غرقاب ہونے سے دو مسافر ہلاک

ضلع معلا کی تحصیل بودرم   کے کھلے سمندر میں غرقاب ہونےو الی فائبر بوٹ  سے زندہ بچائے جانے والے20 غیر قانونی تارکین ِ وطن میں سے 2 زیرِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

بودرم سے غیر قانونی طریقے سے یونان  جانے کی کوشش میں ہونے والی ربٹر کی بوٹ  کہ جس پرتقریباً 30 تارکین وطن سوار تھے کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔

خواتین اور بچوں کے بھی سوار ہونےو الی 6 میٹر لمبی بوٹ مکمل طور پر غرقاب ہو گئی۔

سمندر سے امداد کی آوازیں بلند ہونے اور  شہریوں  کے اطلاع دینے پر ساحلی حفاظتی قوتوں اور پولیس  کو جائے وقوعہ کو روانہ کیا گیا۔

سرعت سے  بیچ سمندر پہنچنے والی ساحلی قوتوں کی ٹیم نے سمندر میں  ڈوبنے کے قریب ہونے والے افراد کو بچاتے ہوئے ایمبولنسوں تک پہنچایا۔

ارد گرد  کے علاقے  میں موجود شہریوں نے امدادی سرگرمیوں میں اپنا ہاتھ بٹایا۔

سمندر سے زندہ بچائے جانے والے بیس افراد کو  بودرم کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج لے لیے گیا تا ہم ان میں سے 2 تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔

ساحلی سیکورٹی قوتوں کے غوطہ خور بوٹ غرقاب ہونے والے مقام پر مسلسل غوطے لگاتے ہوئے لا پتہ مسافروں  کی تلاش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں