قطری نائب وزیر اعظم کی پاک آرمی کے چیف سے ملاقات
قطری نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کی بھر پور کوششوں کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کی بھر پور کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ قطری نائب وزیر اعظم نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے تمام اقتصادی شبعوں خصوصاً لائیو اسٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ قطر جلد اپنے فیصلے کو حتمی شکل دے گا جس کے تحت ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت کو قطر میں ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔