ہمیں امریکی پابندیاں نہیں اپنی عوام کا مفادعزیز ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے   کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران سے گیس خریدنا جاری رکھیں گے کیونکہ اپنی عوام  کی بھلائی ہماراا نصب العین  اور اولین ترجیح ہے

1056793
ہمیں امریکی پابندیاں نہیں اپنی عوام کا مفادعزیز ہے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے   کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران سے گیس خریدنا جاری رکھیں گے۔

 ترک صدر نے یہ بات نیو یارک میں رائیٹرز خبر رساں ایجنسی   سے کی گئی ایک ملاقات میں کہی ۔

 صدر ایردوان نے  ایران  پر نومبر میں   نافذ  کی جانے والی پابندیوں کے بارے میں کہا  کہ  ہماری حکومت   قومی مفادات کو ترجیح دیتی ہے ایران سے اگر گیس نہ لیں تو میری عوام سردی سے ٹھٹھرنے   لگے گی ۔ترکی گیس کا 50 فیصد روس سے اور باقی ایران سے لیتا ہے جبکہ بعض اوقات ہمیں عراق،آذربائیجان اور الجزائرسے بھی گیس لینا پڑتی ہے  لہذا   ہمیں    اپنی کفایت   کو مد نظر رکھتےہوئے  قدم اٹھانا ہونگے ، اپنی عوام      کی بھلائی ہماراا نصب العین  اور اولین ترجیح ہے ۔

ترکی میں موجود  شامی پناہ گزینوں  سے متعلق سوال  کے جواب میں کہا کہ  وہ ہمارے مہمان ہیں جنہوں نے اسد کے ظلم  سے تنگ آکر ترکی میں پناہ لی ۔شام میں  تاحال اسد  انتظامیہ  شہریوں پر بم بر سا رہی ہے  ۔ گزشتہ دنوں   اجلاس اگر نہ ہوتے تو صورت حال  قدرے  بگڑ جاتی  مگر روس اور ایران  کے ساتھ اٹھائے جانے والے اقدامات  سے  امید کی نئی کرن طلوع ہونے کا  امکان ہے ۔

 ادلب کے حوالے سے جنگ بندی اور محفوظ علاقے کے قیام  کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  یہ معاہدہ ادلب کی  عوام کی خواہشات کا  عکاس تھا ۔صورت حال یہ ہے کہ 50 تا 60 ہزار ادلب کے باشندے واپس اپنے شہر آ گئے ہیں جبکہ مسلح گروہوں نے  علاقہ خالی کرنا   شروع کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں