ترک وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،علاقائی سلامتی، پاک ترک دفاعی وسکیورٹی تعاون پر غور

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کی ملاقات ہوئی جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ترک دفاعی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر غور

1049728
ترک وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،علاقائی سلامتی، پاک ترک دفاعی وسکیورٹی تعاون پر غور

ترک وزیرخارجہ  میولوت چاوش اولو نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کی ملاقات ہوئی جس میں پاک ترک تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ترک دفاعی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ترک وزیرخارجہ نے خطےمیں امن کے لئے کوششوں اور مل کر کام کرنے پر پاکستان کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اولو نے مل کر کام کرنے پر پاکستان کو سراہا۔

 

 



متعللقہ خبریں