ترک مسلح افواج کے اندرون و بیرون ملک کامیاب آپریشن

17 تا31 اگست کے درمیانی عرصے میں اندرون ِ ملک 58 اور سرحد پار 47 سمیت مجموعی طور پر 105 دہشت گرد جہنم رسید ہوئے ہیں

1041255
ترک مسلح افواج کے اندرون و بیرون ملک کامیاب آپریشن

دہشت گردی کے خلاف  جنگ اندرون و بیرون ِ ملک پُر عزم طریقے سے جاری ہے۔

ترک مسلح افواج  نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ دو ہفتوں   میں  سر انجام دیے گئے آپریشنز میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 86 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شمالی عراق کے علاقے زاپ، غارا اور ہاکرک  پر فضائی  کاروائیوں میں 19 دہشت گردوں کو بے بس کیا گیا۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "17 تا31 اگست کے درمیانی عرصے میں اندرون ِ ملک 58 اور سرحد پار 47 سمیت مجموعی طور پر 105 دہشت گرد جہنم رسید ہوئے ہیں۔"

آپریشنز میں بھاری مقدار میں جنگی سازو سامان ، اسمگل شدہ  سگریٹ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

اُدھر شامی علاقے عفرین میں  20 جنوری سے جاری شاخِ زیتون آپریشن  میں  ابتک  4 ہزار 573 دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں