بعض تدابیر کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، ابراہیم قالن

م صدرِ ترکی کی معاشی جنگ کے خلاف   یکجا ہونے کی اپیل   پر کان دھرنے والوں بیرون ملک میں لازمی اعلانات کرنے والی شخصیات کے مشکور و ممنون ہیں

1034113
بعض تدابیر کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ اقتصادی شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں  گزشتہ دو  روز سے   زر مبادلہ کے نرخوں میں سرعت سے گراوٹ  کا سلسلہ جاری ہے۔

صدارتی کابینہ کا اجلا س صدر رجب طیب ایردوان  کی صدارت میں  منعقد ہوا، جس کے اختتام پر  ترجمان ابراہیم قالن نے   اجلاس کے حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

ملکی اقتصادیات  میں رونما ہونے والے نازک حالات کے پیش نظر   2دنوں سے  مختلف تدابیر   اختیار کیے جانے  پر زور دینے والے قالن نے بتایا کہ "ہم صدرِ ترکی کی معاشی جنگ کے خلاف   یکجا ہونے کی اپیل   پر کان دھرنے والوں بیرون ملک میں لازمی اعلانات کرنے والی شخصیات کے مشکور و ممنون ہیں۔"

قطر کے ساتھ 15 ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے کا ذکر کرنے والے قالن نے بتایا کہ "ہمارے صدر کی   فرانسیسی صدر امینول ماکرون اور جرمن چانسلر  انگیلا مرکل  سے ٹیلی فونک ملاقات میں  اس موضوع پر  غور  کیا گیا ،  انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  انتظامیہ کی جانب سے ڈالر کو کسی اسلحہ کی  طرح استعمال کیے جا نے    کا بھی ذکر کیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ترک لیرے  کے بارے میں قیاس آرائیوں کا موقع فراہم کرنے والے استعمال ماحول کو  ختم کر دیا گیا ہے، بینکوں کو لیکیڈ کے معاملے میں آسانیا ں فراہم کی گئی ہیں۔ترک معیشت طاقتور اور مضبوط  بنیادوں کی مالک ہے،  ترکی نے سرمایہ کاری  کے لیے ایک جاذب ِ نظر ملک کی حیثیت سے اپنے دروازے ہر کس کیے لیے کھول رکھے ہیں۔ جیسا کہ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی حالیہ بحران کو کسی موقع میں بدل دے گا ۔"

 



متعللقہ خبریں