صدر ایردوان نے 400 نئے منصوبوں پر کام شروع ہونے کا اعلان کر دیا ہے

ایردوان  نے درمیانی مدت کے پروگرام کو  اس ماہ کے اختتام تک  رائے عامہ   کے سامنے پیش کرنے  کی منصوبہ بندی کا بھی بتایا ہے

1025550
صدر ایردوان نے 400 نئے منصوبوں  پر کام شروع ہونے کا اعلان کر دیا ہے

صدر رجب طیب ایردوان  نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے عراق میں موصل اور بصرہ قونصل خانے ایک سودن کے اندر دوبارہ کام کرنے شروع ہو جائینگے۔

ایردوان  نے ایوان ِ صدر کی کابینہ کے 400 منصوبوں پر مشتمل سو دنوں پر مبنی ایک عملی منصوبے کا اعلان  کیا ہے۔

عملی منصوبے میں مواصلات سے لیکر توانائی تک، اقتصادیات سے لیکر صنعت تک، خارجہ تجارت سے لیکر شہری منصوبہ بندی تک   اور ٹورزم سے لیکر نوجوانوں اور کھیلوں  تک متعدد عنوانات  کے اہداف  شامل ہیں۔

اس پروگرام میں بجٹ اور سرکاری   خزانے کے حوالے سے اٹھائے جانے  والے اقدامات  بھی شامل ہیں۔

بیش تپے قومی ثقافت و کنونشن سنٹر  میں "سو یومیہ عملی منصوبہ بندی  تعارفی اجلاس میں" ایردوان  نے درمیانی مدت کے پروگرام کو  اس ماہ کے اختتام تک  رائے عامہ   کے سامنے پیش کرنے  کی منصوبہ بندی کا بھی بتایا ہے۔

2019 تا 2023 کے دورانیہ سے  متعلق حکمت عملی منصوبوں پر کام شروع  ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر کے اختتام تک   ہم اس کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

دفاعی صنعتی منصوبوں کو مختلف اہمیت دینے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ اس پروگرام  میں شامل  48  دفاعی صنعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

چینل  استنبول منصوبے کے دائرہ کار میں  لازمی کاروائیوں کے جاری رہنے کا بھی ذکر کرنے والے  جناب ایردوان  نے بتایا کہ چینل استبول کے دونوں کناروں پر   دو بوتیک قسم کے  مختصر شہر قائم کیے جائینگے۔

انہوں نے  کہا کہ اگر سویز اور پاناما چینلز بن سکتے  ہیں تو پھر  چینل استنبول  کیو ں نہ ہو؟

خارجہ پالیسیوں کا بھی ذکر کرنے  والے صدر ایردوان   نے بتایا کہ  ترکی دہشت  گرد تنظیموں کے خلاف بیرون ِ ملک  جاری  جدوجہد کو سفارتی  سطح پر بھی ہر شکل میں جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں