ترکی میں ہنگامی حالات کا نفاذ آئندہ ہفتے سے ختم کیا جا رہا ہے، صدارتی ترجمان

15 جولائی  کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے والا ترکی مستقبل کی جانب پر اعتماد  طریقے سے رواں دواں ہے، ابراہیم قالن

1012439
ترکی میں ہنگامی حالات کا نفاذ آئندہ ہفتے سے ختم کیا جا رہا ہے، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے روزنامہ ڈیلی صباح میں "15 جولائی  کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے والا ترکی مستقبل کی جانب پر اعتماد  طریقے سے رواں دواں " کے موضوع پر  اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ترک قوم کی جمہوریت دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں  فتح یابی کے بعد اس قسم کے المیہ کا دوبارہ سامنا نہ کرنے  کے حالات قائم کرناایک کٹھن اور اہم ہدف  ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے 24 جون کے انتخابات سے پیشتر  وعدہ کردہ ہنگامی حالت کے نفاذ کا آئندہ ہفتے سے خاتمہ ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے قالن نے لکھا ہے کہ "اگر 15 جولائی کو رونما ہونے والا بغاوتی اقدام ، کمزور اداروں اور کمزور  جمہوری ثقافت  کے حامل کسی کم ترقی یافتہ ملک میں پیش آتا تو اس ملک کی معیشت فوراً تباہ ہو جاتی، سیاست  اپنی ڈگر سے نکل جاتی اور سماجی امن خطرے میں پڑ جاتا۔ اس لحاظ سے  بغاوت کے ناکام اقدام سے لیکر ابتک  کی پیش رفت ترکی کے کس قدر مضبوط  ہونے کا مظہر ہے جس کا بغور جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے۔"

سیاسی اداروں اور سماجی امن کے اس سلسلے سے متاثر ہوئے بغیر  اپنے وجود کو جاری رکھنے کی جانب اشارہ دینے والے قالن نے بتایا کہ " بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ترکی کی جانب سے مذکورہ بغاوت کے بعد گزشتہ دو برسوں میں اٹھائے گئے جائز اقدامات کو مغربی میڈیا نے غلط طریقے سے بیان کیا ہے۔

کیونکہ ترکی کے اقدامات اور بالخصوص ہنگامی حالت کے نفاذ نے ترک شہریوں کی روز مرہ کی زندگیوں کو بالکل متاثر نہیں کیا۔ درحقیقت حکومت نے آئین کی روسے حاصل ہونے والے متعدد اختیارات کا  استعمال بھی نہیں کیا اور نہ ہی صدارتی ریفرنڈم و 24 جون کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی راہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بیرون ملک  فیتو کے اسکولوں کو معارف فاؤنڈیشن کے ماتحت لیتے ہوئے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا رہا ہے جبکہ ترکی کے دنیا کے لیے امید کی کرن  کی حیثیت حاصل کرنے کے زیر مقصد بیرون ملک نئے تعلیمی اداروں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

قالن نے لکھا ہے کہ اب کئی ایک ممالک نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خطرات  کو سمجھنا شروع کر دیا ہے ۔ ہم 15 جولائی کے ناکام بغاوتی اقدام میں ملوث تمام تر مجرمین کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کرتے ہوئے عوام کوانصاف دلا کر ہی رہیں گے۔



متعللقہ خبریں