وزیر خارجہ: ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھیں گے

ہم  فلسطینیوں کے  قتل عام  کی مذمت کرتے ہیں اور اس چیز کا ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان  کا ساتھ دیتے ہوئے القدس کی تاریخی  حیثیت کا تحفظ کریں گے

974209
وزیر خارجہ: ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو  جاری رکھیں گے

مسلمان ممالک  القدس کی تاریخی حیثیت کی تبدیلی کی اجازت نہ دیے جانے کا واہ ویلا مچائیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ امریکہ کے  القدس  میں سفارتخانہ   کھولنے  کے خلاف پر امن رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے  فلسطینی  عوام  کے خلاف اسرائیل کی ہٹ دھر می اور قتل عام نے  حالات میں  مزید تناؤ پیدا کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے فلسطین کی تازہ صورتحال کے حوالے سے اپیل پر  آج سے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کے افتتاحی خطاب کو دینے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بتایا کہ "مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے  ہم سب کو قربانیاں دینی ہوں گی۔ اتحاد  قائم ہونا چاہیے اور دیگر ممالک کو امریکہ  سے رابطے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

امریکہ کے سلسلہ مشرق وطی کو بگاڑنے پر زور دینے والے چاوش اولو نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے اپنے سفارتخانے کو القدس  منتقل کرتے ہوئے  ایک وسیع پیمانے کی اشتعال انگیز حرکت  کی ہے۔ اب اقوام متحدہ کو  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ ہمیں فلسطینی بھائیوں کی مالی طور پر بھی امداد کرنی چاہیے۔

وزیر نے بتایا کہ ہم  فلسطینیوں کے  قتل عام  کی مذمت کرتے ہیں اور اس چیز کا ایک بار پھر وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان  کا ساتھ دیتے ہوئے القدس کی تاریخی  حیثیت کا تحفظ کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں