امریکہ کا سفارتخانہ القدس منتقل کرنےکا فیصلہ ہمارے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا: وزیراعظم یلدرم

فلسطینی باشندوں کو اپنے حقوق، آزادی اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانے  اور اپنی فریاد دنیا تک پہنچانے  کے لیے  مظاہرہ کرنے والے  معصوم انسانوں پراسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیاں برساتے ہوئے شہیداور زخمی کیے جانے کے واقعات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں

970736
امریکہ کا سفارتخانہ القدس منتقل کرنےکا فیصلہ ہمارے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا: وزیراعظم یلدرم

وزیراعظم بن علی  یلدرم نے  امریکہ کی جانب سے اپنے سفارت خانے کو   القدس منتقل کرنے  کے دوران  بڑی تعداد میں  فلسطینی باشندوں کی شہادت پر  اپنے شدید ردِ  عمل کا اظہا کرتے ہوئے  اسےبزدلانہ  قتلِ عام قرار  دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ " امریکہ اپنے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر  القدس میں جشن منا رہا ہے۔

فلسطینی باشندوں کو   اپنے حقوق ، آزادی  اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانے  اور اپنی فریاد دنیا تک پہنچانے  کے لیے  مظاہرہ کرنے والے  معصوم  انسانوں پر  اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیاں برساتے ہوئے شہید کیا جا نے اور زخمی کیے جانے کے واقعات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیل یہ سب کچھ  فلسطین  مملکت  کے وجود   سے انکار کرتے ہوئے کررہا ہے۔ بدقسمتی سے امریکہ اسرائیل  کے اس وحشیانہ حملوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور اس کی پشت پناہی کررہا ہے۔

ہم ترکی ہونے کے ناتے  امریکہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ  ہم  اس فیصلے   کو  کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے بلکہ یہ فیصلہ ہمارے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ علاقے  میں مزید مسائل کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔  علاقے میں امریکہ کے اس فیصلے سے  علاقے میں امن کے قیام  کی راہ میں مزید رکاوٹیں  حائل ہو جائیں گی ۔ ترکی ہونے کے ناتے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی تک ان کا مکمل ساتھ دیتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں