امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی شام میں فوجی کاروائی ایک صحیح قدم ہے، ترکی

ترکی اس قسم کے جرائم کی ضرور سزا دیے جانے اور اس  طرح کے واقعات  کے دوبارہ وقوع پذیر نہ ہونے کے  لیے لازمی اقدام اٹھائے جانے  پر یقین رکھتا ہے

951132
امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی شام میں فوجی کاروائی ایک صحیح قدم ہے، ترکی

ترکی نے امریکہ ، برطانیہ اورفرانس کی جانب  سے شامی انتظامیہ کو ہدف بنانے والی فضائی کاروائی  پر اپنی ممونیت کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایک صحیح فیصلہ ہے۔

وزارت نے اس موضوع کے حوالے سے اپنے اعلان   میں  کہا ہے کہ "ترکی ، 7 اپریل کو دوما میں  بھاری تعداد میں شہریوں کی دہشت ناک ہلاکتوں کو موجب بننے والے کیمیاوی حملے کے جواب میں  امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب  سے آج علی الصبح  کی جانے والی فوجی کاروائی کو  ایک حق بجانب رد عمل  قرار دیتا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ کیمیاوی ہتھیار سمیت مہلک  اسلحہ کے ذریعے  بلا کسی تفریق کے شہریوں کو ہدف بنانے والے حملے انسانی جرم کو تشکیل  دیتے ہیں۔ سات  برسوں  سے روایتی اور کیمیاوی ہتھیاروں اور اسلحہ کے ساتھ اپنے عوام  پر ظلم ڈھانے والی شامی انتظامیہ  جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔ عالمی برادری کے ضمیر میں اس حوالے سے کوئی شک و شبہہ نہیں پایا جاتا۔

ترکی اس قسم کے جرائم کی ضرور سزا دیے جانے اور اس  طرح کے واقعات  کے دوبارہ وقوع پذیر نہ ہونے کے  لیے لازمی اقدام اٹھائے جانے  پر یقین رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں