کسی ملک میں انصاف کا یام سلامتی و امن امان کے ماحول میں ہی ممکن ہے، ترک وزیر اعظم

علاقائی عوام  ترک فوج اور آزاد شامی فوج  سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں

933113
کسی ملک میں انصاف کا یام سلامتی و امن امان کے ماحول میں ہی ممکن ہے، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی عفرین میں امن و امان کے ماحول کے قیام کے لیے لازمی اقدامات سرعت سے اٹھا رہا ہے۔

جناب یلدرم نے قومی ثقافتی و کانگرس مرکز میں منعقدہ جج حضرات اور جمہوری اٹارنیوں  کی قرع اندازی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر  وزیر اعظم نے  عفرین میں 20 جنوری سے جاری شاخ ِ زیتون آپریشن    میں عفرین کے مرکزی مقام کو بھی زیر کنٹرول لیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "کسی ملک میں انصاف قائم کرنے کے لیے اولین طور پر اس ملک میں  امن و امان اور پر حفاظت ماحول کا قیام شرطیہ ہے، عفرین کاروائی  میں ترک فوج نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے  کل صبح  سے  علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔  دہشت گردوں کی علاقے سے صفائی میں  ترکی نے قومی اور بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھا ہے۔ شاخِ زیتون آپریشن ایک  امن کاروائی ہے اور  دہشت گردوں کے خلاف کیا جانے والا ایک آپریشن ہے۔ "

عفرین  میں   اب کے بعد سلامتی ، امن و آشتی کے قیام کے لیے  لازمی اقدامات   سرعت  سے اٹھائے جانے کا ذکر کرنے والے جناب یلدرم نے کہا کہ علاقائی عوام  ترک فوج اور آزاد شامی فوج  سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ  میں شاخِ زیتون  آپریشن    پر کیچڑ اچھالنے کی  کاروائیوں ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے بتایا کہ "ترکی پر الزام تراشی  عقل و منطق سے   عاری ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو اس معاملے میں کچھ کہنے کا حق حاصل نہیں ہے۔  ہماری بہادر فوج اور آزاد شامی فوج نے عفرین اور اس کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر لیا ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے تک ہماری خطے میں جدوجہد جاری رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں