شہیدوں اور غازیوں کے لہو کے ہر قطرے کا حساب لیا جائیگا، جنرل خلوصی آقار

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج شانہ  بشانہ اس جنگ کو دہشت گردوں کا علاقے سے مکمل طور پر صفایا کرنے تک پر عزم طریقے سے  جاری رہے گی

922092
شہیدوں اور غازیوں کے لہو کے ہر قطرے کا حساب لیا جائیگا، جنرل خلوصی آقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا اور غازیوں کے  لہو کے ہر قطرے  کا بدلہ چکایا جائیگا، دہشت گردوں  اور ان کی پشت پناہی کرنے والی طاقتوں کو قطعی طور پر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آقار نے  شاخ ِ زیتون  کاروائی کے حوالے سے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ "  ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج شانہ  بشانہ اس جنگ کو دہشت گردوں کا علاقے سے مکمل طور پر صفایا کرنے تک پر عزم طریقے سے  جاری رہے گی۔ "

انہوں نے بتایا کہ " ہماری کاروائیاں   انسانی و عسکری اقدار کے دائرہ کار میں  دوسرے ملکوں کے لیے مثال  بن سکنے کی  سطح پر جاری ہیں،  سویلین کی ضروریات  کو بڑی توجہ کے ساتھ پورا کیا جا رہا ہے۔ انہیں  حفظان صحت کی سہولیات  اور دیگر امدادی سازو سامان   کی ترسیل  بھی کی جا رہی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں