ترک دستوں نے اسد نواز دہشت گردوں کو پسپا کر دیا

دہشت گرد گروہ کو  ترک دستوں کی وارننگ فائرنگ سے عفرین سے 10 کلو میٹر کے فاصلے تک پیچھے  ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا

914822
ترک دستوں نے اسد نواز دہشت گردوں کو پسپا کر دیا

ترک مسلح افواج  کو شام میں اب  کی بار  اسد نواز دہشت گرد گروہوں  کا سامنا ہے۔

عفرین  کو علیحدگی پسند تنظیم PKK/پی وائے پی / وائے پی جی سمیت داعش سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کرنے والی ترک  مسلح افواج  اب   اسد نواز   دہشت گردوں کے خلاف نبردِ آزما ہے۔

دہشت گرد گروہ کو  ترک دستوں کی وارننگ فائرنگ سے عفرین سے 10 کلو میٹر کے فاصلے تک پیچھے  ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا ۔

اس بات کا مشاہدہ ہوا ہے کہ دہشت گرد اس وارننگ فائرنگ سے  پس قدمی کی ہے ۔

خیال رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل روسی صدر ولادیمر پوتن  سے  ٹیلی فونک ملاقات میں متنبہ کیا  تھا کہ"اگر اسد قوتیں  ہماری راہ میں آتی ہیں  تو اس کے نتائج کو بھی بھگتنا ہوگا۔"

اس سے قبل   وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے  بھی  اپنے اعلان میں کہا تھا کہ "اگر  اسد قوتیں  عفرین کو دہشت گرد تنظیموں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کرتی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ،  لیکن  اگر یہ وائے پی  جی کے تحفظ کے  لیے  علاقے میں داخل ہوں گے  تو پھر ترک فوجیوں کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ "



متعللقہ خبریں