ترک سفیراحسان مصطفیٰ یُرداکل کی جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات، دفاعی شعبے میں مزید تعاون پر غور

ترک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان موجودہ غیرمعمولی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

909239
ترک سفیراحسان مصطفیٰ یُرداکل کی جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات، دفاعی شعبے میں مزید تعاون پر غور

آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک سفیر ا حسان  مصطفیٰ یُرداکل  نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان موجودہ غیرمعمولی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان دفاعی   شعبے میں  روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ترکی  نے  شام میں جاری  " شاخِ زیتون "  فوجی آپریشن کے دوران  مغربی ممالک کے اسلحے کو استعمال کرنے کی بجائے پاکستان  ساخت کے اسلحے کو استعمال کرنے کو ترجیح دیا ہے  جس سے دونوں ممالک کے درمیان  دفاعی تعاون   کا نیا پہلو ابھر کر سامنے آتا ہے۔



متعللقہ خبریں