شاخ زیتون آپریشن میں ابتک 557 دہشت گرد جنہم رسید کیے گئے ہیں

تیرہ ترک لڑاکا طیاروں  نے  دہشت گرد تنظیموں کے بیس اہداف کو نشانہ بنایا

898841
شاخ زیتون آپریشن میں ابتک 557 دہشت گرد جنہم رسید کیے گئے ہیں

 

ترک مسلح افواج  کے شام میں  شاخِ زیتون آپریشن   کے دائرہ کار میں بے بس کیے جانے والے  دہشت گردوں کی تعداد 557 تک جا پہنچی ہے۔

ترک مسلح افواج  کے آپریشن سٹریٹجیک  مرکز نے  اطلاع دی ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK/ پی وائے ڈی   سے تعلق رکھنے والے 73  دہشت گرد آج کے آپریشن میں  ہلاک ہوئے ہیں اس طرح ان کی تعداد پانچ سو ستاون ہو گئی ہے۔

اعلامیہ میں علاوہ ازیں  بتایا گیا ہے کہ تیرہ ترک لڑاکا طیاروں  نے  دہشت گرد تنظیموں کے بیس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں