انقرہ جتنا محفوظ ہے، واشنگٹن بھی اتنا ہی محفوظ ہے، وزیر اعظم یلدرم

عدلیب میں  حملوں میں  اضافہ وہاں سے  ہجرت کے نئے ریلوں ، یعنی   انسانوں کے مزید  مشکلات سے دوچار ہونے کا موجب بنے گا

887062
انقرہ جتنا محفوظ ہے، واشنگٹن بھی  اتنا ہی محفوظ ہے، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ "انقرہ جس حد تک محفوظ  ہے  واشنگٹن  بھی  اسی  حد تک ہے۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف مزید باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔"

وزیر اعظم نے نماز جمعہ کے بعد صحافیوں کو     بعض  بیانات دیتے ہوئے کہا کہ شام کے شہر عدلیب میں  حملوں میں  اضافہ وہاں سے  ہجرت کے نئے ریلوں ، یعنی   انسانوں کے مزید  مشکلات سے دوچار ہونے کا موجب بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہر فیصلے کے بعد عدالتوں پر چڑھائی کرنا ایک  صحیح فعل نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں