ترکی کسی کا کھلونا نہیں، صدر ایردوان

داعش   کی  میدانوں میں گندی  چالوں  کے باوجود   دراصل اس کے  کس قدر کھوکھلا ہونے کی حقیقت کو  ترکی نے دنیا بھر کے سامنے  آشکار کیا ہے

851891
ترکی کسی کا کھلونا نہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان    نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ شام میں دہشتگ گرد تنظیم داعش  کو شکست کے باوجود متحدہ امریکہ ابھی بھی  علاقے کو اسلحہ  کی ترسیل  کر رہا ہے۔

اک پارٹی کے  رہنما  اور  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  قومی اسمبلی میں پاپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی   گروپ سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا  کہ انہوں نے  خطے میں امریکہ  کی غلط پالیسیوں کے حوالے سے ترکی کے خدشات کو ہر موقع پر  زیر لب لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آپ کہتے ہیں کہ ہم نے  علاقے کو داعش سے پاک کر لیا ہے،  تا ہم ابھی بھی اسلحہ لادے ٹرکوں کو  شام روانہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ آپ  اس  اسلحہ   اندوزی کو کس ملک کے خلاف   کر رہے ہیں اور کیونکر کر رہے ہیں؟  یہاں پر مدعا کچھ اور ہے۔ ہم کس چیز کے کیا ہونے سے آگاہ ہیں اور اسی کے مطابق  اقدامات اٹھائیں گے۔ کوئی بھی   ترکی   سے  ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے تماشہ  دیکھنے کی  توقع نہیں کر سکتا۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ سالہا سال سے  کسی جانور  کی طرح دکھائی جانے والی   داعش   کی  میدانوں میں گندی  چالوں  کے باوجود   دراصل اس کے  کس قدر کھوکھلا ہونے کی حقیقت کو  ترکی نے دنیا بھر کے سامنے  آشکار کیا ہے۔

اب داعش کے  شام اور عراق سے  تقریباً مکمل طور پر  چھٹکارا پانے    پر زور دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ  تاہم ان ملکوں کی ملکی سالمیت، امن و آشتی   کے ماحول میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو ئی۔ اسد انتظامیہ  ابھی تک  اپنی جگہ پر قائم دائم  ہے۔  بڑی بڑی باتیں  کی گئیں لیکن  کسی نتیجے تک نہ پہنچا  گیا۔  اگر ایسا ہے  تو اس خطے میں اس قدر وسیع پیمانے پر خون بہایا گیا ہے۔

علاقے  کو دہشت گرد تنظیموں کے بہانے کے ساتھ کسی  نئے سانچے میں ڈھالنے  کی کوشش  کیے جانے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ ہم اس چیز پر اپنی آنکھیں بند نہیں کریں گے۔

  انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ملکوں کی خطے میں دہشت گرد مملکت  قائم کرنے کی  کوششوں کو ترکی کی جانب سے ناکام بنائے جانے پر بعض  حلقے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

ترکی پر ہونے والے حملوں  کے بیوقوفوں کی نہیں  بلکہ  کمینوں  کی  کارستانی ہو سکنے  کی توضیح کرنے والے  صدر کا کہنا تھا کہ  "ہم ان  کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، ترکی     کسی کا کھلونا نہیں ہے۔

اپنے خطاب میں  کل سوچی میں منعقد ہونے والے ترکی ، روس ۔ ایران سہہ رکنی اجلاس کا بھی ذکر کرنے والے  ایردوان نے  بتایا کہ کل  کا اجلاس خطے کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں