وزیر اعظم بن علی یلدرم متحدہ امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم بن علی یلدرم 8 نومبر کو امریکہ کے ناِب صدر مائیک پینس کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

841004
وزیر اعظم بن علی یلدرم  متحدہ امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر اعظم بن علی یلدرم سات تا دس نومبر متحدہ امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

 وہ 8 نومبر کو امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کیساتھ ملاقات کریں گے ۔  مذاکرات میں شام اور عراق کی صورتحال کے علاوہ علاقائی پیش رفت اور ویزے کے بحران کے موضوع پر بات چیت ہو گی ۔

مذاکرات کے ایجنڈے میں دہشت گرد تنظیم فیتو ،داعش ،پی کے کے، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کیخلاف جدوجہد  کا موضوع  بھی شامل ہے ۔   وزارت عظمی کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعطم بن علی یلدرم واشنگٹن اور نیو یارک  کا دورہ کریں گے ۔ وہ ترک اور اقراباء برادریوں کے نمائندوں ،مسلمان اور یہودی برادری کے نمائندوں ،صحافیوں ،سرمایہ کاروں  اور آجروں کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

 ان کے ہمراہی وفد میں نائب وزیر اعظم مہمت شمشک ،وزیر خارجہ مولود  چاوش اولو  اور وزیر توانائی اور قدرتی وسائل برات البائرک شامل ہیں ۔



متعللقہ خبریں