پی وائی ڈی کے زیرتحویل امریکی اسلحہ کب ترکی کارخ کرے گا، قابل غور مسئلہ ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے نیو یارک میں عالمی  تجارتی فورم میں شریک حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریکہ نے پی وائی ڈی کو  3 ٹن  اسلحہ دیا ،جن کا رخ ترکی کی  جانب کب ہوگا اس کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا

811058
پی وائی ڈی کے زیرتحویل امریکی اسلحہ کب ترکی کارخ کرے گا، قابل غور مسئلہ ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ   شام میں  داعش کے خلاف جنگ  کےلیے پی وائی ڈی  سے تعاون کرنے کی ضرورت نہیں ۔

 صدر نے   نیو یارک میں   عالمی  تجارتی  فورم   میں شریک  حاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  وہ صدر ٹرمپ سے آج ملاقات  میں  ترکی کے خدشات سے  آگاہ  کریں گے۔

 جناب ایردوان نے کہا کہ  اس وقت امریکہ نے   پی وائی ڈی کو  3 ٹن  اسلحہ دیا ،جن کا رخ ترکی کی  جانب کب ہوگا اس کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا ۔

 صدر ایردوان نے  کہا کہ   اس طرح کی غلطی  سابق صدر جارج بش کے دور میں بھی ہوئی تھی   جس نے  پی کےکے کو امریکی ساختہ اسلحہ  فراہم کیا تھا ۔

 شمالی عراق میں 25 ستمبر  کو ہونے والے ریفرنڈم سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ ہماری قومی سلامتی کونسل  کا اجلاس 22 ستمبر کو ہو رہاہے  جس میں  جس میں اس معاملے  پر غور کیا جائے گا۔ ہمارا ہدف  عراقی  سالمیت کا دفاع کرنا ہے  کیونکہ  وہ ایک کثیر النسلی ملک ہے   جہاں    اس طرح کا ریفرنڈم   مستقبل میں   دیگر   فرقوں کو   بھی شہ دے گا لہذا مجھے امید ہے کہ جناب مسعود بارزانی   اس غلطی کا ارتکاب  کرنے سے باز رہیں گے۔

 یورپی یونین میں   ترکی کی رکنیت سے  متعلق  انہوں نے کہا کہ  54 سال سے   یورپ نے ہمیں  مختلف حیلوں بہانوں  میں الجھا رکھا ہے  جو کہ  ہماری بے عزتی کے مترادف ہے ۔  یورپ نے  ہمارے شہریوں کے لیے بلا ویزہ سیاحتی امکان  اور شامی پناہ گزینوں کے لیے   3ارب یورو کی امدادی رقم  دینے کے جھوٹے وعدے  کر رکھے ہیں۔

 یورپ اگر ہمیں اپنے شانہ بشانہ نہیں دیکھنا چاہتا تو اس کا برملا اظہار کرے تاکہ ہمیں بھی   بعض فیصلے کرنے میں آسانی ملے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں