صدر ایردوان کا میانمار کی رہنما سے ٹیلی فون پر رابطہ

حکومتِ میانمار آراکان میں تشدد اور غیر متوازن طاقت کے استعمال کا سد باب کیے جانے اور اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیے جانے کی کوششیں صرف کرے

801401
صدر ایردوان کا میانمار کی رہنما سے ٹیلی فون پر رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے   آراکان  میں  رونما ہونے والے  غیر انسانی   افعال کے  بارے میں   میانمار کی رہنما آونگ سان سو چی سے ٹیلی فون پر  رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا کہ آراکان  مسلمانوں کے  ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  میں اضافے نے  مسلم ممالک سمیت پوری دنیا میں  گہرے خدشات پیدا کیے ہیں۔

 اس معاملے پر تبادلہ خیال کرنے والے ایردوان اور سان  سو چی نے موجودہ بحران کا کس طریقے سے حل تلاش کیے جا سکنے اور علاقائی  عوام کو انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات پر غور کیا۔

ترکی کے دہشت گرد  حملوں میں معصوم  شہریوں کو ہدف بنانے والے آپریشنز  کی بھی مذمت کرنے کی یا دہانی کرانے والے  صدر ایردوان نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ان واقعات نے سنگین سطح کے انسانی  بحران کو پیدا کیا ہے جو کہ  باعثِ تشویش ہے۔

صدر ِ ترکی نے   اس جانب اشارہ بھی دیا کہ  ترکی  اس مسئلے کے حل کی تلاش  کے حوالے سے کوششوں کی حمایت کرتا ہے،  اس سلسلے میں غیر متوازن طاقت کے ا استعمال سے  گریز  اور شہریوں کو نقصان  نہ   پہنچنے کے لیے پوری حساسیت کا مظاہرہ  کیا جانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں