عربی اخبارات میں ترک صدر کے دورہ خلیجی ممالک پر ایک نظر،کوششیں قابل تعریف

صدر رجب طیب ایردوان   کے دوریہ کویت کو  بعض عربی اخبارات نے کافی وسیع جگہ دی ہے اور قطر بحران کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے

776385
عربی اخبارات میں ترک صدر کے دورہ خلیجی ممالک پر ایک نظر،کوششیں قابل تعریف

صدر رجب طیب ایردوان   کے دوریہ کویت کو  بعض عربی اخبارات نے کافی وسیع جگہ دی ہے ۔

 الرائعی  نامی اخبار نے  خبر دی ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان   نے خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران  قطر بحران کے پُر امن حل کےلیے   امیر کویت الشیخ  صباح  ال احمد الصباح  سے   ملاقات کی  ۔

صدر ایردوان   اور یورپی خارجہ تعلقات کی   نمائندہ  فیدیریکا موگیرینی  کے  دورہ کویت کے حوالے سے اخبار کا لکھنا ہے کہ  قطر  کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک  کےلیے یہ دورے  نصیحت آموز ہیں اور کویت  کی سفارتی کوششوں نے مصالحت   کی راہ ہموار کرنے میں  مدد  کی ہے۔

 الجریدہ اخبار نے  بھی صدر ایردوان  کے دورے  کو نمایاں سرخی کے ساتھ شائع کرتےہوئے لکھا ہے کہ ان دوروں  سے خلیجی بحران  کو ختم کرتےہوئے برادرانہ تعلقات  کو فروغ ملے گا۔

 کویتی اخبار" الشاہد"   نے بھی قطر بحران پر    صدر ایردوان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں