صدر ایردوان جی ٹوئنٹی سربراہی میں  شرکت کرنے کے لیے ہمبرگ پہنچ گئے

جی ٹوئنٹی سربراہی  اجلاس 7   جولائی سے لیکر 8 جولائی تک جاری رہے گا

766292
صدر ایردوان جی ٹوئنٹی سربراہی میں  شرکت کرنے کے لیے  ہمبرگ پہنچ گئے

 

 صدر رجب طیب ایردوان جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں  شرکت کرنے کے لیے جرمنی کے شہر ہمبرگ پہنچ گئے ہیں ۔

یہ سربراہی  اجلاس 7   جولائی سے لیکر 8 جولائی تک جاری رہے گا    ۔اجلاس میں اقتصادیات کو طاقتور بنانے، مہاجرین اور ہجرت کے مسئلے ،افریقہ کیساتھ حصہ داری،  بد عنوانیوں کی روک تھام  ،کالے دھن کو سفید بنانے، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور دیگر عالمی مسائل  پر غورو خوص کیا جائے گا ۔

 یورپی یونین  اور دنیا کے اقتصادی لحاظ  سے ترقی یافتہ 19 ممالک   پر مشتمل جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی وجہ سے ہمبرگ میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ 20 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ۔اجلاس میں ترکی کی قیادت صدر ایردوان کریں گے ۔وہ اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان کیساتھ  دوطرفہ  ملاقاتیں بھی کریں گے ۔



متعللقہ خبریں