ترکی:انصاف و ترقی پارٹی کے ضلعی نائب صدر مسلح حملے میں ہلاک

ترکی کی بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی  کے  دیار باقر  شہر سے  متصل قصبے لیجہ    کے   نائب  پارٹی صدر  ارہان مرجان   مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے

762508
ترکی:انصاف و ترقی پارٹی کے ضلعی نائب صدر مسلح حملے میں ہلاک

ترکی کی بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی  کے  دیار باقر  شہر سے  متصل قصبے لیجہ    کے   نائب  پارٹی صدر  ارہان مرجان   مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے۔

 اطلاع کےمطابق، مرجان  کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا  جس کے بعد حملہ آور  وہاں سے فرار ہو گئے۔

 مرجان کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

 پولیس  کا شبہ ہے کہ یہ حملہ  پی کے کے کے دہشتگردوں  کی کاروائی  ہے جن کی گرفتاری کےلیے آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

  مرحوم چار بچوں  کے والد تھے  جنہیں  پارٹی سے علیحدگی کےلیے پی کےکے دھمکیاں دے رہی تھی ۔



متعللقہ خبریں