ازمیر، یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

سیکورٹی قوتوں   نے   شام کے  76،  کونگو کے 8 اور ایرترے  کے دو  شہریوں  کو  چھاپہ مارتے ہوئے  حراست میں لے لیا۔

758553
ازمیر، یونان جانے کی کوشش میں ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

ازمیر کی تحصیل دیکیلی    میں   غیر قانونی طریقے  سے  یونانی جزائر کو    جانے  کی کوشش میں ہونے کا تعین کردہ  86 غیر ملکی  پکڑے گئے ہیں۔

ضلعی جنڈارمیری   ہیڈ کوارٹر  کی ٹیم نے  علاقے میں  غیر ملکیوں کی موجودگی کا   پتہ چلایا۔

جس کے بعد سیکورٹی قوتوں   نے   شام کے  76،  کونگو کے 8 اور ایرترے  کے دو  شہریوں  کو  چھاپہ مارتے ہوئے  حراست میں لے لیا۔

ارد گرد کے علاقے  کی تلاشی لینے سے   ربڑ کی ایک بوٹ  اور   ایک  موٹر بوٹ   برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکیوں کو  ضلعی   مہاجر ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں