ترکی دنیا کا مرکز بن جائے گا: بن علی یلدرم

90 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ  ایوی ایشن کے شعبے میں استنبول دنیا کا مرکز بن جائے گا۔ بن علی یلدرم

754980
ترکی دنیا کا مرکز بن جائے گا: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سیکٹر میں اہم پیمانے کے اقدامات کی وجہ سے ترکی دنیا کا مرکز بن جائے گا۔

وزیر اعظم نے استنبول میں زیر تعمیر تیسرے ائیر پورٹ پر مزدوروں کے ساتھ مل کر افطاری کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 90 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ  ایوی ایشن کے شعبے میں استنبول دنیا کا مرکز بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی اوسط بڑھوتی 6 فیصد کے لگ بھگ ہے اس کے باوجود سال 2002 سے لے کر اب تک ہر سال ایوی ایشن  کے شعبے میں سالانہ 15 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پہلے اندرونی اور بیرونی پروازوں میں33 ملین مسافروں کو سہولیات فراہم کی جاتی تھیں لیکن اب یہ تعداد   بڑھ کر 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

بن علی یلدرم نے ترکی کے مضبوط ملک بننے پر بعض حلقوں کی بے اطمینانی پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں