قوم و وطن کے امن و تحفظ کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، صدر ایردوان

ہم  اس خوبصورت  شہر  کو  فتح کرنے والے فاتح سلطان محمد خان  اور اس کی فوج کو    سلام پیش کرتے ہیں اور ان  کی مغفرت کے دعا گو ہیں

741288
قوم و وطن کے امن و تحفظ کے  حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب  ایردوان  کا کہنا ہے کہ  قوم و وطن   کے  امن و  تحفظ  کے قیام  تک  دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد  جاری رہے گی۔

فتح استنبول کی  564 ویں  سالانہ یاد کی مناسبت سے   منعقدہ  افطار پارٹی میں  شرکت کرنے والے صدر   ایردوان نے     یہاں پر اپنے  خطاب میں  اس اہم  دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اس خوبصورت  شہر  کو  فتح کرنے والے فاتح سلطان محمد خان  اور اس کی فوج کو    سلام پیش کرتے ہیں اور ان  کی مغفرت کے دعا گو ہیں۔

استنبول کے ترکی کا خلاصہ ہونے کی وضاحت کرنے والے  ایردوان   نے کہا کہ  "ترکی  کے  تمام تر 80 اضلاع  کا استنبول  کے ساتھ  انسانی و  جسمانی  تعلق ہے۔ ایسا    ہے کہ  استنبول  کو بیان کرنا، ترکی کو بیان کرنے  اور اسی طرح  استنبول کی  خدمت کرنا، ترکی کی خدمت  کرنے کے مترادف ہے۔ "

انہوں نے بتایا کہ  خاصکر   دہشت گرد تنظیم  فیتو، داعش اور PKK سمیت  تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے استنبول کو پہنچائے گئے نقصانات  کا ازالہ کیا جائیگا اور ان کو اس پیارے شہر سے  دور رکھنے کے  لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے  جائینگے۔

دنیا کے از سر نو تشکیل  کے    کرب  سے گزرنے  کا ذکر کرنے والے جنابِ صدر کا کہنا تھا کہ"ترکی  اور اس کے شو کیس   کی   حیثیت رکھنے والے  استنبول   پر  اس سلسلے میں  اہم   ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  ہم اس صورتحال   سے آگاہ ہونے   کی وجہ سے  ڈیموکریسی اور اقتصادیات میں   ایک نئے  دور کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جس کے لیے خاصکر  سن 2019 تک   کے دور  کو    بڑے  فائدہ مند طریقے سے  استعمال  کیا جانا چاہیے۔ 2023 کے ہمارے اہداف   ہمیں  اعلی  تہذیب    کی سطح تک پہنچانے   والی   ایک اہم دہلیز کو تشکیل دیتے  ہیں۔  اب تک کی طرح ہمارے آئندہ کے اہداف   کے لیے  استنبول ایک انجن   کی حیثیت کو برقرار رکھے گا۔"



متعللقہ خبریں