ہم قوم کے  فیصلے کا احترام کرتے ہیں  اور قوم کے متشکر ہیں : نائل اولپاک

صنعتکاروں اور آجروں کی انجمن  توسیاد کے سربراہ نائل اولپاک  نے کہا ہےکہ ریفرنڈم میں عوام کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

714507
ہم قوم کے  فیصلے کا احترام کرتے ہیں  اور قوم کے متشکر ہیں : نائل اولپاک
İsmail Gülle.jpg

 

صنعتکاروں اور آجروں کی انجمن  توسیاد کے سربراہ نائل اولپاک  نے کہا ہےکہ ریفرنڈم میں عوام کو فتح نصیب ہوئی ہے ۔ قوم نے اپنے مستقبل کےتحفظ کے لیے پر استحکام اور  پر اعتماد سسٹم کے لیے مثبت ووٹ ڈالے ہیں ۔ ہم قوم کے اس  فیصلے کا احترام کرتے ہیں  اور قوم کے متشکر ہیں ۔

استنبول ٹیکسٹال اور خام مادوں کی برآمدکندگان یونین کے سربراہ اسمائیل گلے نے ریفرنڈم کے نتائج کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ  قوم نے صدارتی نظام  کا فیصلہ کرتے ہوئے  ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے  ۔اب قوم کو بحث و مباحثے کو ختم کرتے ہوئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے ۔ ترک نوجوان آجروں کی کنفیڈریشن کے سربراہ  ایرکان گوران نے بھی کہا کہ قوم  نے ایک پر استحکام مستقبل کے لیے مثبت ووٹ ڈالے ہیں ۔

صنعتکاروں اور آجروں کی انجمن  توسیادکیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اب اتحاد و یکجہتی اور اصلاحات کا وقت ہے ۔ قوم نے تاریخی نوعیت کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔ہمیں ترکی کےروشن مستقبل کے  لیے  قومی یکجہتی   کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں