ہم ایسا روّیہ اختیار نہیں کر سکتے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں: بن علی یلدرم

ترکی کے لئے سیاہ پروپیگنڈے، ترک سیاست دانوں کے یورپی ممالک میں جلسوں پر بین، یورپ کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ریفرینڈم میں نفی کی کمپین کے ساتھ کھلے بندوں تعاون جیسے واقعات کے بعد ہم ایسا روّیہ اختیار نہیں کر سکتے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں

705342
ہم ایسا روّیہ اختیار نہیں کر سکتے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے صدارتی نظامِ حکومت  سمیت دیگر آئینی تبدیلیوں کے لئے 16 اپریل کو متوقع ریفرینڈم  کا جواب مثبت ہونے کی صورت میں بعد کے مرحلے کے بارے میں بعض اشارے دئیے ہیں۔

یلدرم نے ایک دفعہ پھر اس بات پر زور دیا  کہ ریفرینڈم کے مثبت رہنے کی صورت میں قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہ ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن پر ایرحان  چیلک  کے سوالات کے جواب دئیے اور 16 اپریل کو متوقع ریفرینڈم پر بات کرتے ہوئے  ایک دفعہ پھر آئینی تبدیلی کے مندرجات کو بیان کیا۔

ترکی۔  یورپی یونین  تعلقات کے  بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریفرینڈم کے بعد ہم یورپی یونین کے ساتھ کھل کر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے لئے اپنے ویژن پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔   ترکی کے لئے سیاہ پروپیگنڈے، ترک سیاست دانوں کے یورپی ممالک میں جلسوں پر بین،   یورپ کی دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ریفرینڈم میں نفی کی کمپین کے ساتھ کھلے بندوں تعاون جیسے واقعات کے بعد ہم ایسا روّیہ اختیار نہیں کر سکتے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بعد نئے حملے کے دعووں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ " ذرائع ابلاغ میں نکلنے والی خبریں بے مقصد نہیں ہیں،چہ میگوئیاں پھیلانے اور شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں لیکن ملت مطمئن رہے ہم اس پہلو پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

کیرکوک میں درپیش پرچم کا بحران بھی وزیر اعظم کے ایجنڈے پر تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عراق کے شہر کیرکوک کی سرکاری عمارات پر عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے پرچم کو لہرایا جانا ناقابل قبول ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ کیرکوک کی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی۔



متعللقہ خبریں