ترکی اور روس کے باہمی تعلقات میں تواتر سے بہتری

چاوش اولو  نے  روسی انجمن ِ ثقافت  کے زیرِ اہتمام  انطالیہ  کی تحصیل قونیا آلتے   میں ایک نجی اسکول  میں  منعقدہ   اجلاس کے دوران   انطالیہ        میں مقیم   روسی  شہریوں سے ملاقات کی

699684
ترکی اور روس کے باہمی تعلقات میں تواتر سے بہتری

وزیر خارجہ  میولود  چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ   ترکی  اور روس   اپنے اپنے   وعدوں پر  کار بند  ہیں۔

وزیر  چاوش اولو نے   بتایا کہ "وہ ہم سے  پوچھتے ہیں ، آپ نے  روس کے ساتھ مل کر  کس طرح اتنے   زیادہ    کام کیے ہیں؟ اس حوالے سے ہمارا جواب بڑا آسان اور سادہ ہے،   ترکی اور روس  دونوں ایک دوسرے  کو دیے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں،  دستخط کردہ   معاہدوں  پر صادق   رہتے ہیں، یہی  وجہ ہے کہ ہم مثبت نتائج  حاصل کرتے  ہیں۔"

چاوش اولو  نے  روسی انجمن ِ ثقافت  کے زیرِ اہتمام  انطالیہ  کی تحصیل قونیا آلتے   میں ایک نجی اسکول  میں  منعقدہ   اجلاس کے دوران   انطالیہ        میں مقیم   روسی  شہریوں سے ملاقات کی۔

روس اور  ترکی  کے باہمی تعلقات کے بتدریج   معمول    کی جانب   رواں دواں ہونے  پر زور دینے و الے  وزیر  چاوش اولو نے  اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ     ملکی سربراہان کے  درمیان  دوستانہ تعلقات  موجود ہیں،    دس مارچ کو   ماسکو میں مشترکہ کابینہ   اجلاس کا انعقاد ہوا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں  بہتری، علاقائی مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہو نے    کے ساتھ ساتھ   شام میں   فائر بندی کے قیام، مظلوم انسانوں تک  امداد کی رسائی  کا  وسیلہ ثابت ہو رہی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی مسائل کے حل کے لیے   تعاون  کو مزید تقویت دیے جانے کے متمنی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں