آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ

آسٹریا کے شہر ویانا میں مظاہرین نے صدر ایردوان کو ہدف بنانے والے بینرز کو ترکی کے سفارتخانےکی چھت پر  لہرا دیا ۔

697384
آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ

 

 ترکی میں 16 اپریل کو  صدارتی نظام اور آئینی ترامیم کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل یورپ میں ترکی کے خلاف  واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور نسل پرست  سرگرمیوں میں تیزی آ گئی   ہے ۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں ترکی کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا ۔  مظاہرین نے صدر ایردوان کو ہدف بنانے والے بینرز کو عمارت کی چھت پر  لہرا دیا  ۔یہ گستاخانہ حرکت کرن والے دو افراد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

سفارتی ذرائع  کیمطابق ان افراد  نے پہلے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے یہ کاروائی کی ہے  کیونکہ جب وہ بیبرز لٹکا رہے تھے تو سامنے والے فٹ پات پر ایک صحافی تصویر بنانے کے لیے تیار کھڑا تھا ۔ ویانا میں ترکی کےسفیر کے اس واقعے کی تحقیق کے لیے آسٹریا کے حکام کیساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔

 دریں اثناء  وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو نے ترکی کے ویانا کے سفارتخانے کی عمارت پر   بینر لگانے کی کاروائی  پر  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  یہ واقعہ سلامتی اور انٹیلی جنس کی کمزوری اور حکومت آسٹریا کے ترکی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے ۔

اس واقعے کی ذمہ داری انتہائی دائیں بازو کے گروپ نے مول لی ہے ۔



متعللقہ خبریں