شام  میں ترکی کاہدف الباب کے بعد منبیچ  ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ  منبیچ میں جب ہم داخل ہوں گے تو  وہ ہمارا سامنا دہشت گرد تنظیم   پی کے کے کی ایکسٹنشین  وائی پی  جی سے ہوگا  جس کے بارے میں ہم پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں

688087
شام  میں ترکی کاہدف الباب کے بعد منبیچ  ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ  چاوش اولو  نے شام  میں   ان کا ہدف الباب کے بعد منبیچ  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  منبیچ میں جب ہم داخل ہوں گے تو  وہ ہمارا سامنا دہشت گرد تنظیم   پی کے کے کی ایکسٹنشین  وائی پی  جی سے ہوگا  جس کے بارے میں ہم پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں   ٹی  وی اور اخباری نمائندوں سے   ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ  وائی پی جی نے  شام میں  اپنے زیر قبضہ علاقے کو جو خودمختیار بنانے کا ارادہ کررکھا ہے ہم کبھی بھی اسے  شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روسیوں نے  پی وائی ڈی  کی حمایت جاری رکھی تو یہ ہمارے لیے کوئی اچھا قدم نہیں ہوگا ۔ پی وائی ڈی  دہشت گرد تنظیم داعش ہی کی طرح علاقے کی سیکورٹی کے لیے خطر ناک ہے۔ اگر منبیچ میں ہمارا ان سے سامنا ہوا تو ہم  ان  کوفائر کا نشانہ بنانے سے نہیں چونکیں گے۔

صدر کے ترجمان  ابراہیم قالن  نے صدارتی محل میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  منبیچ میں  قومی سلامتی کے بارے میں اگر کوئی خطرہ لاحق ہوا تو  ترکی ہر طرح کے اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں