امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: جان مکین

صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں ایک سکیورٹی  زون کی تشکیل کی اور راقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے  ایک تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو اس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے: جان مکین

676603
امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: جان مکین

امریکہ کی ریپبلکن پارٹی  کی اہم شخصیات میں سے آریزونا کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے  کہ دہشتگرد تنظیم داعش کو تیز رفتار اور پائیدار شکل میں مغلوب کرنے کے لئے  امریکہ کو ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے دورہ انقرہ  کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں  مکین نے کہا ہے کہ امریکہ کے داعش کو تیزی سے اور حتمی  شکل میں مغلوب کرنے ، ہمارے دشمنوں کے بُرے اثرات  کو ردعمل پیش کرنے اور علاقے میں طاقت کا ایک قابل قبول توازن قائم کرنے کے لئے ہمیں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "اس مقصد کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں ایک سکیورٹی  زون کی تشکیل کی اور راقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے  ایک تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو اس تجویز پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں