ترکی اور میکسیکو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پُر عزم

چاوش اولو نے  دارالحکومت میکسیکو سٹی میں  اولین  طور پر  ترک رابطہ ایجنسی    تیکا   کے دفتر  کا سرکاری طور پر افتتاح کیا

665279
ترکی اور میکسیکو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر پُر عزم

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ   لاطینی امریکہ   کے ساتھ  ترکی کے تعلقات کو  فروغ  دینے کے زیر مقصد     ہر شعبے میں تعاون  کو بڑھانے  کے معاملے میں  ہم پُر عزم ہیں۔

لاطینی  امریکہ  کے دوروں کی کڑی  میکسیکو میں  مذاکرات کرنے والے چاوش اولو نے  دارالحکومت میکسیکو سٹی میں  اولین  طور پر  ترک رابطہ ایجنسی    تیکا   کے دفتر  کا سرکاری طور پر افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں  نے  اپنےا س یقین  کا اظہار کیا کہ     تیکا کا یہ دفتر   دونوں ملکوں کی باہمی دوستی و تعاون  کو مضبوطی دلائے گا،   اس کی وساطت سے علاقائی عوام   کو  بعض آسانیاں فراہم کی جائینگی۔

ادارے کے   ڈیڑھ    سو ملکوں میں  مختلف سرگرمیوں   میں  حصہ لینے کا ذکر کرنے والے  چاوش اولو کا کہنا تھا کہ  لاطینی امریکہ    میں    اس دفتر کی  وساطت   سے     تیکا    ایک وسیع جغرافیہ پر اپنی خدمات  فراہم کرنے کا  موقع حاصل کرے گا۔

ترک وزیر نے بعد ازاں میکسیکن ہم منصب سے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات  کیے   اور ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ   ترکی، میکسیکو کے ساتھ اقتصادی سمیت  ہر  شعبے میں  تعلقات  کو فروغ دینے میں اٹل ہے۔   

میکسیکن وزیر کا کہنا تھا  کہ  تقریباً  تیس لاکھ شامی شہریوں کو پناہ دینے والے   ترکی نے دنیا بھر کو انسانیت کا درس دیا ہے۔  بین الاقوامی سطح پر     گہرے  تعاون       کے ماحول میں   ہونے پر زور دینے والے    وزیر نے کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ طے پانے والے آزاد  تجارتی معاہدے  پر     جلد از جلد   عمل درآمد کے متمنی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں