ترکی  صدر ٹرمپ کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے :وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسوقت تیز رفتار ٹرین موجود نہیں ہے ۔اس منصوبے میں ہم مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

659465
ترکی  صدر ٹرمپ کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے  :وزیر اعظم  یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ حکومت ترکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے ۔

انھوں نے اق پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ کے وعدوں کی یاد دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ  صدر ٹرمپ نے  شاہراہیں ،ریلوے لائنیں اور ہوائی اڈوں کی  تعمیر  جیسے اہم منصوبوں  کا اعلان کیا ہے ۔ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہننانے کے لیے ترکی امریکہ کو اپنے تجربات سےمستفید کر سکتا ہے  ۔ امریکہ میں اسوقت تیز رفتار ٹرین موجود نہیں ہے ۔اس منصوبے میں ہم مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم یلدرم نے یہ واضح کیا کہ ترکی نے ایشیا اور یورپ کو اور خلیج ازمیت کو ملانے والے یاوز سلطان سلیم پل ،عثمان غازی پل سمیت 19 ہزارکلومیٹر طویل  شاہراہوں اور 26 ہوائی اڈوں کے عظیم منصوبوں  کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔  کسی کو ترکی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئیے ۔جرمنی کے برلن ہوائی اڈے کے افتتاح کو 6 با ر منسوخ کیا جا چکا ہے لیکن ترکی نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔ انشاا للہ  26 اگست 2018 میں ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا اور اس کا افتتاح کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں