صدر ایردوان کی موزامبیق میں مصروفیات

دہشت گرد تنظیم کے اس ملک میں بھی  اپنے گندے عزائم کو  حاصل کرنے کے درپے  ہو سکنے پر     صدر نیوسی کو متنبہ بھی کیا

658365
صدر ایردوان کی موزامبیق میں مصروفیات

صدر  رجب طیب ایردوان  مشرقی افریقہ کے  دورے کی  دوسری کڑی  موزامبیق  پہنچ گئے ہیں۔

صدر  ایردوان نے   اولین طور پر   دارالحکومت ماپوتا میں  قومی ہیرووں کی یادگار پر  پھول   چڑھائے بعد ازاں  

موزامبیق  کے صدر  فلپ جاکینتو نیوسی   نے ان  کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

دونوں  سربراہان نے    سرکاری محل میں بلمشافہ اور  بین الا وفود  مذاکرات کیے۔

صدر ایردوان اور  نیوسی   کی موجودگی  میں  ڈپلومیسی، تجارت، اقتصادیات، ثقافت و سیاحت کے  شعبہ جات میں 6 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

مشترکہ پریس کانفرس    میں   صدر ترکی نے کہا کہ  ترکی  کٹھن ایام کو ماضی میں  دفن کرنے والے موزامبیق کا  ساتھ  دیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے    اپنے تجربات اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ    کے   حوالے سے نظریات   سے  میزبان صدر کو آگاہی کرائی ہے ،  وزرا کے درمیان  مذاکرات ہوئے ہیں  جبکہ   اہم  سطح کے معاہدے طے پائے ہیں۔

جناب ایردوان نے  نیوسی    کو ترکی میں  15 جولائی کی بغاوت کی ناکام  کوشش کے حوالے سے  آگاہی  کراتے ہوئے   اس تنظیم کے خلاف جدوجہد میں     موزامبیق کے تعاون  کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم کے اس ملک میں بھی  اپنے گندے عزائم کو  حاصل کرنے کے درپے  ہو سکنے پر     صدر نیوسی کو متنبہ بھی کیا۔

صدر ایردوان کے افریقہ کے دوروں  کی کڑی میں  موزامبیق کا دورہ کرنے کا   اس ملک میں  مقیم   مسلمانوں  نے بخوشی خیر مقدم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں