میں نے سفیر کےطور پر ترکی میں تعیناتی کو ترجیح دیا : فلسطینی سفیر

انہوں نے کہا کہ ترکی نے فلسطین  کو اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے  ہمیشہ ہی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی علاقے میں ایک  لیڈر ملک کی حیثیت رکھتا ہے

650790
میں نے سفیر کےطور پر ترکی میں تعیناتی کو ترجیح دیا : فلسطینی  سفیر

فلسطین  کے ترکی میں مقیم سفیرفاید مصطفےٰ نے کہا ہے کہ انہوں  سفیر کے طور پر ترکی میں تعیناتی  کرنے کے عمل کو ترجیح دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  17 جون 2015کو انہوں نے صدر   رجب طیب ایردوان  کو اسنادِ سفارت  پیش کرنے کے بعد   انقرہ میں اپنے فرائض  کی انجام دہی  کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لحاظ سے   برا اہم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  انہوں نے انقرہ میں اپنے قیام کے دوران  دونوں ممالک کے عوام  کے درمیان موجود تاریخی تعلقات  اور القدس کی تصاویر   کے بارے میں اناطولیہ   خبر رساں ایجنسی  کے نمائندے  کو انٹرویو دیتے ہوئے  معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا    روس میں  سن 2015 میں اپنے   فرائض مکمل کرنے کے بعد  فلسطین کی حکومت نے انہیں مختلف ممالک  میں فرائض ادا کرنے   کے متبادل پیش کیے    جن میں ترکی میں بھی سفیر کے طور پر فرائض ادا کرنے  کا  متبادل بھی موجود تھا اور میں  نے ترکی میں فرائض سر انجام دینے  کو ترجیح دیا ۔ ترکی سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے فلسطین  کو اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے  ہمیشہ ہی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی علاقے میں ایک  لیڈر ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں  نے ترکی میں حالیہ کچھ عرصے سے ہونے والے   ناخوشگوار واقعات پر  اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   15 جولائی  کو ناکام بغاوت   اور کیے جانے والے دہشت گردی کے حملوں سے ترکی  کو سن 2023 کے اہداف کا حاصل کرنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں