استنبول میں نائٹ کلب پر حملہ،39 افراد ہلاک 65 زخمی

استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پردہشت گرد حملے میں 39 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں۔

642068
استنبول میں نائٹ کلب پر حملہ،39 افراد  ہلاک 65 زخمی

استنبول کے علاقے اورتا کھوئے میں ایک نائٹ کلب پردہشت گرد حملے میں 39 افراد   ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں۔

استنبول کے گورنر  واسب شاہین نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  ایک مسلح شخص نے  نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حملہ آور نے نائٹ کلب میں سال نو کا جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو نے بھی اس وحشیانہ حملے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں ۔  ہلاک ہونے والے 20 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے  ان میں سے 15 غیر ملکی ہیں  ۔دیگر افراد کی شناخت کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں ۔

 وزیر صحت رجب اق داع نے  ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ 65 زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے ۔  زخمیوں میں  اکثریت غیر ملکیوں کی ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی  اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےوزیر اعظم بن علی یلدرم ،استنبول گورنر واسب شاہین اور استنبول اٹارنی عرفان فیدان کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس واقعے  ، ہلاک شدگان اور زخمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم  صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔

۔

 



متعللقہ خبریں