ہم انسانی وقار کو مزید بلندی کی جانب لیجائیں گے، وزیر اعظم بن علی یلدرم

بغاوت کی کوشش ،  دہشت گردی اور دھمکیوں کے  ساتھ  ہمیں کمزور  بنانے کے درپے ہونے   والے اپنے گندے عزائم  تک کبھی بھی نہیں پہنچ پائیں گے

641507
ہم انسانی وقار کو مزید بلندی کی جانب لیجائیں گے، وزیر اعظم بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی  یلدرم     نے وضاحت کی ہے کہ  ترکی،   انسانی وقار  کو بلند  کرنے کی خاطر  عالمی و علاقائی  امن کے قیام  میں  اپنی ذمہ داریوں  کو نبھانے کے عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے  گا۔

وزیر اعظم   یلدرم نے بھی  سال نو کے حوالے سے  اپنے  پیغام میں  بتایا کہ " بغاوت کی کوشش ،  دہشت گردی اور دھمکیوں کے  ساتھ  ہمیں کمزور  بنانے کے درپے ہونے   والے اپنے گندے عزائم  تک کبھی بھی نہیں پہنچ پائیں گے، قوم و مملکت  کے درمیان یکجہتی  کے خلاف  انہیں  قطعی  طور پر  ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ہم  سال 2017 میں  بھی اسی ارادے اور  اتحاد  کے ساتھ  دشمنوں کو زیر  کرتے ہوئے اپنے سفر پر  پختہ قدموں  کے ساتھ رواں دواں رہیں  گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ"ہم جمہوری استحکام، قانونی   نظم و نسق اور ملکی سلامتی و تحفظ کو بالائے طاق رکھیں گے،  صدر ترکی کی قیادت اور حزبِ اختلاف  کے ساتھ شانہ بشانہ  ہوتے   ہوئے ہم سماجی تعاون  کو مزید آگے لیجائیں گے اور دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے۔ کوئی بھی طاقت  ہمارے   بھائی چارے اور اخوت  کا بال تک بھیگا نہیں کر سکتی۔"

 

 



متعللقہ خبریں