استنبول دہشت گرد واقعہ:عالمی رہنماوں کی شدید مذمت

استنبول  میں  دو روز قبل ہونے والے دہشت گرد حملے   کی    مختلف عالمی رہنماوں  نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

628300
استنبول دہشت گرد واقعہ:عالمی رہنماوں کی  شدید مذمت

استنبول  میں  دو روز قبل ہونے والے دہشت گرد حملے   کی    مختلف عالمی رہنماوں  نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 امیر قطر  الشیخ تمیم بن حمد الثانی ،فلسطینی صدر  محمود عباس  اور حماس کے بیورو چیف  خالد میشال نے صدر ایردوان کو ٹیلفون کرتےہوئے اس واقعے پر  گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔

 جرمن چانسلر  انگیلا مرکل  نے بھی صدر ایردوان  کو ٹیلیفون     کیا اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے حکومت   ترکی اور اس کی عوام  سے  یک جہتی کا اظہار کیا ۔

 یونان کے وزیر اعظم  الیکسیس چپراس   نے بھی وزیراعظم بن علی یلدرم  سے تعزیت  کا اظہار   کرتےہوئے کہا کہ یونان،  دہشت گردی      سے وابستہ تمام  عناصر  کی مذمت کرتا ہے ۔

  مزید برآں ، کوسوو ،اردن اور ہسپانوی وزرائے خارجہ نے بھی اپنے ترک ہم منصب  مولود چاوش  اولو  کو ٹیلیفون کرتےہوئے  اس واقعے  پر تعزیت  کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں