انسانیت کے یہ دشمن زیر ہو کر رہیں گے اور عزیز ملت کو فتح و کامرانی نصیب ہو گی

اس حملے کے پیچھے  خواہ جو بھی دہشت گرد  تنظیم ہے حملہ کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ عزیز ملت کے اتحاد و اخوت میں خلل آنے کی بجائے یہ اتحاد و اخوّت  اور بھی زیادہ مضبوط ہو گا۔ مصطفیٰ ایلی تاش

628372
انسانیت کے یہ دشمن زیر ہو کر رہیں گے اور عزیز ملت کو فتح و کامرانی نصیب ہو گی
Erkan Akçay.jpg
Engin Altay.jpg

استنبول میں ایک روز قبل 38 ہلاکتوں کا سبب بننے والے  مذموم حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ، ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنل موومنٹ پارٹی  کے گروپ ڈپٹی چئیر مینوں نے دہشت گردی کی مذمت میں بیانات جاری کئے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ ڈپٹی چئیر مین مصطفیٰ ایلی تاش نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے کے پیچھے  خواہ جو بھی دہشت گرد  تنظیم ہے حملہ کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ عزیز ملت کے اتحاد و اخوت میں خلل آنے کی بجائے یہ اتحاد و اخوّت  اور بھی زیادہ مضبوط ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کبھی بھی ترکی کو اور ترک ملت کو  اپنے سامنے بے بس نہیں کر سکے گی کیونکہ اپنے وسیع ماضی میں اس ملت نے ہمیشہ اپنے سامنے آنے والی رکاوٹوں کو باہمی اتحاد و اخوت کا دفاع کرتے ہوئے  مشترکہ عقل و شعور کے ساتھ بر طرف کیا ہے۔

ریپبلکن پیپلز پارٹی کے گروپ ڈپٹی چئیر مین اینگین آلتائے نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم   اپنی شاندار  تاریخ سے  حاصل کردہ طاقت کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف ایک ملت کی حیثیت سے  مشترکہ جدوجہد کریں گے اور پہلے سے کہیں زیادہ  ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی  کے لئے ہمارا سب سے اچھا جواب اپنے بھائی چارے کو زیادہ مضبوط بنانا ہے۔

نیشنل موومنٹ پارٹی کے ڈپٹی گروپ چئیر مین ارکان آقچائے  نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سے قبل بھی ہم PKK  ، داعش ، DHKPC  ،فیتو اور ان  جیسی  دیگر دہشت گرد تنظیموں کے  حملوں کے سامنے جیسے ملت کی حیثیت سے باوقار شکل میں کھڑے ہوئے ہیں، جیسے ہم نے  اس سے قبل دہشت گردی کے مقصد کو بے معنی بنایا ہے اسی طرح اب بھی آہنی ارادے  کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملت کو اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ انسانیت کے یہ دشمن زیر ہو کر رہیں گے اور عزیز ملت کو فتح و کامرانی نصیب ہو گی۔

تینوں پارٹیوں نے دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ شائع کیا جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اعلامیے کے متن پر دستخط نہیں کئے۔



متعللقہ خبریں