داعش کے 99 ٹھکانوں پر گولہ باری

ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں  نے داعش کے زیر کنٹرول باب اور شب ویران  علاقوں میں  موجود نو  اہداف پر بمباری کی ہے ۔

615899
داعش کے 99 ٹھکانوں پر گولہ باری

 

 شام کے شمالی علاقے  کو   دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست سے شروع فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں  داعش کے 99 ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے ۔

گولہ باری سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں ،دفاعی ٹھکانوں ،کمان اور کنٹرول تنصیب ، اسلحے کے ڈپوؤں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

 ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں  نے داعش کے زیر کنٹرول باب اور شب ویران  علاقوں میں  موجود نو  اہداف پر بمباری  کرتے ہوئے دو ہیڈ کوارٹرز،4 دفاعی ٹھکانوں اور ایک اسلحے کے ڈپو کو تباہ کر دیا ہے ۔

دریں اثناء علاقے میں جاری کاروائیوں کے دوران 4 مخالفین شہید اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ۔ فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر ابتک مخالفین  نے 1800  مربع کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا ہے اور 40 بارودی سرنگوں اور  1700 دستی بموں کو ناکارہ بنایا ہے ۔



متعللقہ خبریں