صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق قرارداد جلد ہی ایوان میں پیش ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام رائج کروانے کےلیے  ہماری سیاسی جماعت  ترک  ایوان میں  قرارداد پیش کرے گی

594804
صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق قرارداد جلد ہی ایوان میں پیش ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم   نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام رائج کروانے کےلیے  ہماری سیاسی جماعت  ترک  ایوان میں  قرارداد پیش کرے گی ۔

 وزیراعظم نے  افیون قارا حصار  کے ایوان تجارت و صنعت      سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہارکیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  ہمیں امید ہے کہ   ایوان میں  پیش کی جانے والی ہماری اس قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظوری ملے گی  جس کے بعد ہم   ریفرنڈم  کےلیے  عوام سے رجوع کریں اور اور  جو بھی فیصلہ ہوگا اُسے تسلیم کرلیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترمیم آئین کی صورت میں ہم   ملک کے قانونی اداروں  اور ایوان    کو مزید   با اختیار بنائیں گے۔



متعللقہ خبریں