ترکی کی خواہش پر فضائی دفاعی نظام کی منتقلی کے متبادل کو پیش کیا جاسکتا ہے: کریملن ترجمان

آرمینیا کے دارالحکومت   یرویوان  میں صحافیوں  کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے   پیس  کوف نے کہا کہ   فضائی دفاعی نظام  میں تعاون   کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان اور  صدر  ولادِ میر پوتن   کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں   بات چیت کی گئی تھی

589856
ترکی کی خواہش پر فضائی دفاعی  نظام کی منتقلی  کے متبادل کو پیش کیا جاسکتا ہے: کریملن ترجمان

کریملن  کے ترجمان   دیمتری  پیس کوف   نے کہا ہے کہ اگر ترکی   نے چاہا تو  پھر دفاعی  نظام  کی منتقلی  کے بارے میں مختلف متبادل پیش کیے جاسکتے ہیں۔

آرمینیا کے دارالحکومت   یرویوان  میں صحافیوں  کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے   پیس  کوف نے کہا کہ   فضائی دفاعی نظام  میں تعاون   کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان اور  صدر  ولادِ میر پوتن   کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں   بات چیت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک  تجارتی  موضوع ہے اور   حساس  تعاون  کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگر ترک فریق نے   خواہش ظاہر کی تو پھر  روس کے فضائی دفاع نظام کی منتقلی کے متبادل  پروگرام بھی پیش کیے جاسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں