ترک جنگی طیاروں کی پی کے کے کے 18 اہداف پر بمباری

ترک جنگی طیاروں نے حقاری کی تحصیل چوکورجا   کے مضافات میں نشاندہی کے بعد دہشت گردوں کے 11 ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا ہے

583850
ترک  جنگی طیاروں کی پی کے کے کے 18 اہداف پر بمباری

ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے حقاری اور شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 18 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے تین دہشت گرد وں کو ہلاک  اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

 مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر  کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے حقاری کی تحصیل چوکورجا   کے مضافات میں نشاندہی کے بعد دہشت گردوں کے 11 ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا ہے ۔ابتک چکورجا میں 228 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔  پورے حقاری کے علاقے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 346 تک پہنچ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں