چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ترکی میں مصروفیات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ترکی کے دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔

584067
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود  کی ترکی میں مصروفیات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ترکی کے دورے پر تشریف لے آئے ہیں ۔

 مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار  نے سرکاری تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا ۔ بعد میں  حلوسی اقار اور جنرل راشد محمود نے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک  کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد ، مشترکہ جنگی مشقوں اور فوجی تربیت  جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار نے ماہ اپریل میں جنرل راشد محمود کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا  جس کے جواب میںچیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اب ترکی کا دورہ کر رہے ہیں ۔

متعللقہ خبریں