ترکی  کی قومی اسمبلی میں شام،عراق فوجی آپریشن سے متعلق 30 اکتوبر 2017 تک توسیع کی منظوری

قومی اسمبلی کے  26 دور  کے دوسرے  مقننہ سال   کے افتتاح کے موقع پر  حکومت کی جانب سے عراق اور شام میں  جاری فوجی آپریشن   جاری رکھنے کے بارے میں   اختیارات کی 30 اکتوبر 2017 تک  توسیع کردی ہے

580953
ترکی  کی قومی اسمبلی میں شام،عراق فوجی آپریشن سے متعلق 30 اکتوبر 2017 تک توسیع کی منظوری

ترکی  کی قومی اسمبلی   نے عراق اور شام  میں  فوجی دستوں  کی موجودگی  کے  بارے میں حکومت  کی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے  26 دور  کے دوسرے  مقننہ سال   کے افتتاح کے موقع پر  حکومت کی جانب سے عراق اور شام میں  جاری فوجی آپریشن   جاری رکھنے کے بارے میں   اختیارات کی 30 اکتوبر 2017 تک  توسیع کردی ہے۔

شام کی صورتحال کے ہر گزرتے دن مزید ابتر ہونے کی وضاحت کرنے والے حکومت کے ترجمان کا کہنا  تھا کہ ترکی میں تقریباً 20 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں جن میں سے 17 لاکھ شامی شہری ہیں، ہم ان لوگوں کی اپنے اپنے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اس بات کی یاد دہانی بھی کرائی ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے والی شرائط کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ اتفاق ِ رائے قائم کر لیا گیا ہے۔ 
انہوں نے مطابقت کے دائرہ کار میں ترک فوجی ہوائی اڈوں کے استعمال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائیگا۔
انہوں نے اس موضوع پر فوجی اداروں کے ساتھ ضروری رابطے میں ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں