دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کا آپریشن جاری

کاروائیوں کے دوران مزید 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مسلح افواج کی ویب سائٹ سے مذکورہ کاروائیوں کے حوالے سے معلومات کو جگہ دی گئی ہے

581213
دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کا آپریشن جاری

ترکی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

کاروائیوں کے دوران مزید 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مسلح افواج کی ویب سائٹ سے مذکورہ کاروائیوں کے حوالے سے معلومات کو جگہ دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ماردن میں 9، شرناک میں 5، حقاری میں 3 اور دیار باکر میں ایک سمیت مجموعی طور پر 16 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

فوجی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں اسلحہ اور گولہ بارود پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

 

ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں سیکورٹی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں خصوصی کاروائی ٹیم کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

جزرے میں دہشت گردوں کی طرف سے کھودی گئی خندقوں کو بند کرنے ، رکاوٹیں ہٹانے اور دستی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کرنے کے زیر مقصد سیکورٹی قوتوں کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے سر انجام د ی جانے والی اس کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ اکثر تصادم بھی ہوتا رہتا ہے، جودی محلے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں خصوصی قوتوں کا ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

دریں اثناء شرناک میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 8 دہشت گرد وں نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

دیارباقر کی تحصیل سُر میں کاروائی کرتے ہوئے4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں