ترکی سے یونان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن پکڑے گئے

یونان   جانے کی کوشش میں ہونے والے 80   غیر ملکیوں کا پتہ  چلا لیا گیا جو کہ ربڑ کی  کشتیوں کے ذریعے     سمندر  میں  سفر کرنے کی تیاری میں  تھے

580731
ترکی سے یونان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن پکڑے گئے

بحیرہ ایجین     کے ساحلوں  سے   غیر قانونی طریقے سے  یونان  جانے کی کوشش میں ہونے والے  196  تارکین وطن   پکڑے گئے۔

ضلع ازمیر کی تحصیل چشمے میں  گشت کرنے والی ساحلی محافظین کی ٹیم  نے     غیر قانونی طریقے سے   یونان   جانے کی کوشش میں ہونے والے 80   غیر ملکیوں کا پتہ  چلا لیا جو کہ ربڑ کی  کشتیوں کے ذریعے     سمندر  میں  سفر کرنے کی تیاری میں  تھے۔

اسی طرح   ایک اور کشتی پر سوار   48 غیر ملکی بھی پکڑ لیے  جن میں سے   11 کا تعلق ایرترے سے تھا۔

بعد ازاں   ہیلی  کاپٹروں  نے    کیچڑ میں  پھنسی ہوئی ربڑ کی کشتی سے  20 شامی شہریوں کو   بچا لیا۔

خلیج  کش اداسی سے بھی   زیادہ   تر افغانی اور ایرانیوں پر مشتمل  48 تارکین وطن   کو سیکورٹی قوتوں نے پکڑ  لیا۔

تارکین وطن کو    ضروری  کاغذی کاروائی کے بعد    ایدرنے    کے غیر ملکیوں  کے  ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں