ترکی، بھاری تعداد میں سرکاری ملازمین نوکریوں سے فارغ کر دیے گئے

ترکی میں بغاوت کی کوشش کے بعد فیتو سے منسلک ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کو عبوری طور پر نوکریوں سے ہٹا دیا گیا تھا

563855
ترکی،  بھاری تعداد میں سرکاری ملازمین نوکریوں سے فارغ کر دیے  گئے

ایمرجنسی کے      دائرہ کار میں   تین   نئے  حکومتی آرڈیننس کو    سرکاری   گزٹ  میں  شائع کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس   کے ذریعے     دہشت گرد تنظیم  یا پھر   ملکی  قومی  سلامتی کے  خلاف     کاروائیوں میں ملوث ہونے کا   فیصلہ کیے  جانے والے   ڈھانچے،   تنظیم  یا پھر گروہوں     سے منسلک    یا پھر  رابطہ ہونے والے     بھاری تعداد میں سرکاری ملازمین کو ان کی نوکریوں  سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری گزٹ   میں   شائع    مذکورہ  آرڈیننس  کے ذریعے   دہشت گرد تنظیموں  کے لیے کام کرنے  والے ڈھانچوں ، جماعتوں  اور  گروہوں  سے  وابستہ        ، محکمہ  پولیس،  جنڈارمیری ہیڈ  کوارٹر ، ساحلی محافظین    ہیڈ کوارٹر اور سرکاری  اداروں  میں  کام کرنے   والے افراد   کی ایک بڑی  تعداد کو    برطرف کر دیا گیا ہے۔

جملہ جج اور اٹارنیوں     میں  سے  اپنی  خواہش کے مطابق  ریٹائرڈ ہونے والے  یا پھر دوبارہ اپنے    عہدے کو واپس  لوٹنے  کے خواہاں   کو دو ماہ کے اندر اندر   دوبارہ درخواست  دینے کی صورت میں  ان کے عہدوں پر بحالی    کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اسی طرح   پر تشدد واقعات  کی براہ راست طور پر حمایت  کرنے  والی  بلدیات کہ جن کا تعین  گورنر کا  دفتر کرے گا کی انتظامیہ کو   وزارت داخلہ سے   منسلک  کرتے ہوئے  بلدیہ  میئر، ڈپٹی میئرز اور  بلدیہ   مجلس کے ارکان  کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے  کے جواز    برطرف کر دیا جائیگا اور ان کی جگہ  نئے افراد  کی تعیناتی ممکن   بنائی جائیگی۔ بلدیات کے بجٹ  ،   اکاونٹس اور   ان  کے دیگر  امور کو دفترِ گورنر کی  منظوری کے ساتھ   مالی ڈائریکٹریٹ       کی انتظامیہ   کے سپرد  کیا  جائیگا۔

23 جولائی کو       بند کیے جانے کا فیصلہ     کیے جانے والے  بعض نجی تعلیمی  اداروں اور ہاسٹلز کو     مذکورہ آرڈیننس  کے دائرہ عمل میں  شامل نہیں کیا گیا۔

دہشت گرد تنظیم فیتو   سے   منسلک مفرور     ملزمین    کی    بیگمات کے  پاسپورٹس    بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی کے  نفاذ کے دوران   دیوالیہ     نکلنے والی فرموں   کو  حکومتی سرپرستی  کا موقع  فراہم نہیں کیا جائیگا۔

مزید  برآں    بیرون ملک    میں  فیتو کے اسکولوں  کی اسناد  اور  ڈپلوموں   سمیت  اسوقت     بیرون ملک میں زیرِ تعلیم طالب علموں کے طالب علمی کے حق  کو    چھین لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں